فقیرآباد فریقین میں تصادم

فقیرآباد،فریقین میں تصادم،1شخص جاں بحق،2زخمی

ویب ڈیسک: تھانہ فقیر آباد کے علاقہ لطیف آباد میں فریقین میں فائرنگ کے تبادلہ سے ایک جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق فریق اول سمیع اللہ اور فریق دوم امجد شکیل وغیرہ نے ایک دوسرے پر با ارادہ قتل فائرنگ کی ہے۔ دو طرفہ فائرنگ سے فریقین سے سمیع اللہ، امجد اور شکیل لگ کر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے اطلاع پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں سمیع اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ مجروحین کا علاج معالجہ جاری ہے۔
پولیس نے بتایا کہ فریقین میں کسی بات کا تنازعہ چلا آرہا تھا اور اتوار کے روز جھگڑا ہونے پر فریقین نے ایک دوسرے پر اسلحہ تان کر فائرنگ شروع کر دی ۔ پولیس کی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے خالی خول اور دیگر اہم شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور بتایا کہ ورثاء کی دعویداری کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کی صدارت ایک بار پھر نواز شریف کو ملنے کا امکان