عمران خان کی گرفتاری

عمران خان کی گرفتاری کی پوری کوشش کریں گے، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عدلیہ پر حملہ ناقابل برداشت ہے، جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کی پوری کوشش کریں گے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں یہ لوگ شوق سے جیل میں گئے اب اندر جانے والے باہر آنے کے لیے منتیں کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کل سازش کے تحت لوگوں کو اکٹھا کیا اور طے کر کے عدالت پر حملہ کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ ناقابل قبول ہے، عدالتوں پر حملے کے کیس میں عمران خان کی گرفتاری کی کوشش کریں گے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ناز نخرے اٹھائے گئے، عدلیہ سے اپیل ہے آپ نے اسے رعایت دی، اس کے نخرے اٹھائے اس کو وقت دیا اب اس کا یہ نتیجہ نکلا، اس میں نہ کوئی اخلاق ہے اور نہ ہی کوئی انسانیت ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، پروفیسر ابراہیم خان