ایل آر ایچ میں ہڑتال

ایل آر ایچ میں ہڑتال جاری، آج ریلی نکالی جائے گی

ویب ڈیسک:لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں پیرکے روز کلاس فور ملازمین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اور ڈیوٹی سے بائیکاٹ کیاگیاجبکہ آج احتجاجی مظاہرہ اور صوبائی اسمبلی کے سامنے ریلی بھی نکالی جائے گی کلاس فور ملازمین کا یہ احتجاجی سلسلہ جمعہ کے روز شروع کیاگیاہے ملازمین کی جانب سے ایم ٹی آئی ایکٹ کی واپسی اور منیجرز اور ڈائر یکٹرز کو عہدے سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے گذشتہ روز ملازمین کی جانب سے ایک بار پھر انتظامی بلاک کے سامنے ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اعلان کیا کہ آج منگل کے روز بھی ملازمین کی جانب سے ہڑتال کا اعلان کیاگیاہے جس میں صوبہ بھرسے کلاس فورملازمین ایل آر ایچ میں جمع ہوکر صوبائی اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پرچے آوٹ معاملے پر خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات متنازع بن گئے