جائیداد خریدوفروخت کیلئے شرائط

جائیداداورجیولری کی خریدوفروخت کیلئے شرائط مزیدسخت

ویب ڈیسک: پشاور سمیت صوبہ بھر میں خریداروں کی جانچ پڑتال کے بغیر جیولری اور جا ئیداد وغیرہ کی خرید و فروخت کے حوالے سے نئی پالیسی جاری کرتے ہو ئے بغیر تصدیق کے خریدوفروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اس سلسلے میں ایف بی آر پشاور کی جانب سے اندر شہر اورپشاور صدر سمیت صوبہ بھرکے جیولرز کو نئی پالیسی سے آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ جائیداد کی خرید وفروخت کے حوالے سے ڈیلرز اور محکمہ مال کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے صارفین کی جانچ پڑتال کے بغیرجائیداد اور جیولری کی خرید و فروخت کرنے والے مشکوک صارفین کے بارے میں فائنانشل مانٹیرنگ یونٹ اور ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ڈی این ایف بی پیز کو رپورٹ نہ کرے والے جیولرز ، رئیل سٹیٹ ایجنٹس اورپراپرٹی ڈیلرزپر بھاری جرمانہ اور پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  نجی یونیورسٹیوں سمیت تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل کے استعمال پر پابندی