تیڈیج پوگاکار

تیڈیج پوگاکار نے پیرس نائس جیت لی

سائیکلنگ کے چیمپیئن تیڈیج پوگاکار نے پیرس نائس سائیکل ریس کا ٹائٹل جیت لیا۔ انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد پوگاکار نے فرانس کے ڈیوڈ گاودو سے صرف 53 سیکنڈز کے فاصلے سے کامیابی حاصل کی۔ ڈنمارک کے جانس وینگیگارڈ تیسرے نمبر پر رہے۔ دو مرتبہ کے ٹور ڈی فرانس کے فاتح پوگاکار پیرس نائس سائیکل ریس کے 8 روزہ ایونٹ میں پہلی مرتبہ شریک ہوئے اور رواں سال کے دوران اپنا تیسرا ٹائٹل جیت لیا۔ پوگاکار کا کہنا تھا کہ "پیرس نائس جیتنا ہمیشہ سے میرا خواب رہا ہے۔ میں نے اس کے لئے بہت محنت کی اور تمام تر حساب کو ذہن میں رکھ کر ہی پیڈل پر پیر رکھا تھا۔ میرے کیریئر کی یہ ایک شاندار فتح ہے۔” پوگاکار نے ریس کے چوتھے، ساتویں اور آٹھویں سٹیج میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ چھٹا سٹیج تیز رفتار ہواں کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری