پشاور کے ایجنٹ پاسپورٹ

پشاور کے ایجنٹ کو 4 لاکھ 35 ہزار روپے دے کر پاکستانی پاسپورٹ بنایا

ویب ڈیسک:وفاقی تحقیقاتی ادارے نے عمان سے ڈی پورٹ کیے گئے افغان باشندے نور اسلام کو لاہور ائیر پورٹ پر گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم لاہور پہنچا اور کارروائی ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے کی، دوران تلاشی ملزم سے افغانی پاسپورٹ اور جعلی پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے پاکستانی پاسپورٹ پر ملازمت کے غرض سے ایران سے عمان جانے کی کوشش کی تھی ، جعلی پاکستانی پاسپورٹ استعمال کرنے پر ملزم کو عمان سے ڈی پورٹ کیا گیا ۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق افغانستان کابل سے ہے، ملازمت کیلئے پشاور کے ایجنٹ کو 4 لاکھ 35 ہزار روپے ادا کرکے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیا۔ترجمان ایف آئی اے نے مزید کہا کہ ملزم نے رقم ایجنٹ کے بینک اکانٹ میں جمع کروائی تھی، ملزم واٹس ایپ نمبر کے ذریعے ایجنٹ سے رابطے میں تھا۔

مزید پڑھیں:  بنوں، پولیو مانیٹرنگ ٹیم کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، عملہ محفوظ