زمان پارک

زمان پارک میں صوفی محمدکا ساتھی موجودہے،وزیر اطلاعات پنجاب

ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ زمان پارک میں ایک دہشتگرد موجود ہے جس کی شناخت کرلی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر میر نے کہا زمان پارک میں کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ مولانا صوفی محمد کا قریبی ساتھی موجود ہے، مذکورہ دہشتگرد 8 سال کی سزا بھی کاٹ چکا ہے۔عامر میر نے کہا کہ ہماری فورس جب بھی زمان پارک کی طرف گئی ان کے پاس ڈنڈوں کے سوا کوئی اسلحہ نہیں تھا، گورنمنٹ نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ جانی نقصان نہ ہو۔ جب زمان پارک آپریشن مکمل ہوگا تو ساری تفصیلات سامنے لائیں گے۔عامر میر نے کہا پولیس تحمل ے کام لے رہی ہے
لیکن دوسری جانب سے تشدد کے واقعات ہوئے ہیں جس میں درجنوں پولیس جوان زخمی ہوئے، کچھ شدید زخمی ہیں۔ عمران خان کے وارنٹ پر عمل کا فیصلہ کیا تو گرفتاری میں زیادہ وقت نہیں لگے پنجاب حکومت کی جانب سے کالعدم تنظیم کا عسکریت پسند قرار دیے گئے محمد اقبال کا ردعمل سامنے آگیا۔محمد اقبال کا کہنا ہے کہ میرا کسی کالعدم تنظیم سے کوئی تعلق یا رابطہ نہیں ہے، میں تحریک انصاف کا کارکن ہوں اور عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے کے لیے آیا ہوں۔
محمداقبال نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں 28 اکتوبر 2022 سے تحریک انصاف کا کارکن ہوں اور اسی وجہ سے میرے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں حکومت کیخلاف کسی سرگرمی کا حصہ نہیں لیکن تحریک انصاف کے ایک کارکن کی حیثیت سے میں عمران خان کو سپورٹ کرنے زمان پارک گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ایندھن کا خرچ اور بجلی بل کم کرنے پر کام کر رہے ہیں، مشیر خزانہ مزمل اسلم