دو ڈبل سنچریاں، ویلنگٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے 580 رنز بنا لئے

ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں میزبان نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 580 رنز بنا کر اننگ ڈیکلیئر کر دی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دو ڈبل سنچریوں نے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 580 رنز بنا کر اننگ ڈیکلیئر کر دی۔ کین ولیمسن نے ایک بار پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 215 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 2 چھکے اور 23 چوکے شامل تھے۔ ہینری نکولس نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور 4 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 200 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ڈیوڈ کانوے 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے کاسون رجیتھا نے 2 جبکہ دھنن جیا ڈی سلوا اور پرباتھ جے سوریا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا کی پہلی اننگ کا آغاز بہتر نہ ہو سکا اور دوسرے دن کے اختتام پر سری لنکا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز بنائے تھے۔

مزید پڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے پر غور