فٹ بال شائقین کا انوکھا انداز

ترکی اور شام کے زلزلہ میں متاثر ہونے والے بچوں سے محبت کے لئے فٹ بال شائقین کا انوکھا انداز دنیا بھر میں پسند کیا گیا۔ گزشتہ روز ٹرکش سپر لیگ کے ایک میچ کے دوران بیسکٹاس اور انتالیاسپور کے درمیان میچ کھیلا گیا اس دوران کھیل کے چار منٹ بعد وقفہ کیا گیا تاکہ شائقین ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے تحائف جمع کر سکیں۔ چند ہی لمحوں میں گراؤنڈ مختلف قسم کے ہزاروں کھلونوں سے بھر گیا۔ محبت اور عقیدت کے اس انداز کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیاگیا