پاکستان سپر لیگ فائنل، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 201 رنز کا ٹارگٹ دے دیا

پاکستان سپر لیگ 8 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لئے 201 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔ دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔ کپتان شاہین آفریدی نے صرف 15 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 44 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار کیپٹن اننگ کھیلی۔ عبداللہ شفیق 65، فخر زمان 39 اور طاہر بیگ 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ عباس علی، احسان اللہ اور خوشدل شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں:  پیسر کی غلط تشخیص پر پی سی بی ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل سلیم مستعفی