روسی فٹ بال ٹیم

روسی فٹ بال ٹیم کی جرسی پہننے پر روسی ٹینس پوٹاپووا سٹار کو تنبیہہ

خواتین کی ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) نے روسی ٹینس کھلاڑی اناستاسیا پوٹاپووا کو روسی فٹ بال ٹیم کی آفیشل جرسی پہننے پر تنبیہہ کی ہے۔ پوٹاپووا نے انڈین ویلز میں امریکی جیسیکا پیگولا کے خلاف میچ سے قبل اسپارٹک ماسکو کی فٹ بال جرسی پہنی تھی۔ عالمی نمبر ایگا ویٹیکا نے پوٹاپووا کو شرٹ پہننے کی اجازت دینے پے ڈبلیو ٹی اے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں یوکرین کے کھلاڑیوں کی مدد کے لئے مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ پوٹا پووا کو کئی مواقع پر وہ مخصوص جرسی پہنے ہوئے دیکھا گیا ہے، دبئی میں اس نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر پوسٹ کی گئی تصویر میں بھی وہی جرسی پہن رکھی ہے۔ میچ کے بعد جب پوٹاپووا سے اس شرٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ 13 سال کی عمر سے اسپارٹک کی حمایت کرتی رہی ہیں اور اس میں کوئی اشتعال انگیزی نہیں دیکھی۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار پی ایس ایل کی چمپئن بن گئی