بارشوں میں چھتیں گرنے سے

بارشوں میں چھتیں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ، پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے کی جانب سے حالیہ بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی، چھتیں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ویب ڈیسک: پی ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوں کے باعث مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا مختلف مقامات پر گھروں کی چھتیں گرنے کے واقعات میں اب تک 4 افراد جا٘ں بحق ہوچکے ہیں۔
دوسری طرف پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث پیش آنے والے مختلف واقعات میں 17 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
حالیہ بارشوں سے 6 مکانات کو نقصان پہنچا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کوامدادی کاروائیاں تیزکرنے کی ہدایات کر دی گئیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  عالمی سطح پر غزہ میں دریافت اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ