جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی

جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی، عمران خان کل عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کریں گے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیسز میں کل عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کریں گے۔
ویب ڈیسک: سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کل اسلام آباد عدالت پیشی کے معاملے پر مشاورت کی گئی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی قیادت اور لیگل ٹیم سے مشاورت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کل صبح عدالت میں پیش ہونے کیلئے اسلام آباد جائیں گے، اس مقصد کیلئے فواد چودھری لیگل ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہو گئے، مرکزی قیادت بھی اسلام آباد پہنچے گی۔
عمران خان جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ پر بنائے گئے مقدمات کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے، سابق وزیر اعظم 5 مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کرنے کیلئے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  کالجوں کے داخلہ فیس میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مزمل اسلم