بجٹ خسارہ کم کرنے کے لئے کوئی تجویزسامنے نہ آسکی

بجٹ خسارہ کم کرنے کے لئے کوئی تجویزسامنے نہ آسکی

ویب ڈیسک: عام حالات کے مقابلے میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا حجم کم رکھنے اور خسارہ پر کنٹرول کیلئے کوئی سکیم تجویز نہ کرنے کی منصوبہ بندی کے تحت صرف جاری ترقیاتی پروگرام کیلئے ترجیحی فنڈز کے ساتھ بجٹ تجاویز تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس مقصد کیلئے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے محکموں کو آگاہ کر دیا گیا ہے
جس کی روشنی میں بجٹ سے متعلق تمام امور کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ سول سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق اس مرتبہ بجٹ پیش کرنے کی منصوبہ بندی نہیں بلکہ جاری ترقیاتی پروگرام کیلئے نگران حکومت کی جانب سے10فیصد اضافہ کے ساتھ بجٹ مختص کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ گذشتہ سالوں کے دوران خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کا تھرو فارورڈ یعنی جاری منصوبوں کی تکمیل کیلئے درکار پیسے سینکڑوں ارب ہوگئے ہیں اس لئے خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پلان کیلئے مالی بحران مزید گھمبیر ہوگیا ہے
اس تناظر میں آئندہ مالی سال کے دوران الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں نئی سکیمیں شامل نہ کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں جس سے صرف تنخواہوں اور دیگر جاری لازمی منصوبوں کیلئے فنڈز مختص کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  اداکار زوہاب خان نے ٹک ٹاکر وانیہ ندیم سے نکاح کرلیا