کئی شہروں میں کورونا

کئی شہروں میں کوروناکی تشخیص کا تناسب بڑھ گیا

ویب ڈیسک:پشاور سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں کورونا وائرس کی تشخیص کا تناسب دوبارہ سے بڑھ گیا ہے مارچ اور اپریل میں ملک بھرمیں مریضوں کی اموات اور نئے کیس بھی سامنے آئے ہیں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے اپریل کے پہلے ہفتے میں سینکڑوں کیس رپورٹ کئے گئے ہیں جبکہ اس دوران ہزاروں کی تعداد میںٹیسٹ بھی کئے گئے ہیں
جس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں بھی مزید اضافہ متوقع ہے اس سلسلے میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناکے لگ بھگ 58کیس مثبت پائے گئے ہیں اورایک مریض جاں بحق ہوا ہے جبکہ15 مریضوں کو ونٹی لیٹر پر رکھا گیاہے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ روز 5ہزار144مریضوں کی تشخیص کے دوران ملک میں مثبت مریضوں کا تناسب تقریبا 1.13فیصد تھا این او سی کی جانب سے صوبہ بھر میں کورونا و ائرس کی روک تھام کیلئے حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے جس کی وجہ سے یہ مرض مزید پھیلنے کا خدشہ ہے ۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی رہنما سلیم حیدر خان آج گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے