مانچسٹر یونائیٹڈ کے منیجر ایرک ٹین ہیگ نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو پریمیئر لیگ کلب میں مستقل مزاجی کی ثقافت کو فروغ دینا ہوگا کسی میچ میں شکست

کھیل میں مستقل مزاجی ضروری ہے، ایرک ٹین ہیگ

مانچسٹر یونائیٹڈ کے منیجر ایرک ٹین ہیگ نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو پریمیئر لیگ کلب میں مستقل مزاجی کی ثقافت کو فروغ دینا ہوگا کسی میچ میں شکست کے بعد اگلے میچ میں اچھا پرفارم کرنا کافی نہیں ہے، ٹائٹل کے حصول کے لئے ہر میچ کو فائنل سمجھ کر کھیلنا اور جیت کے لئے ہر ممکن کوشش کرنا بہت ضروری ہے۔ اپنے آخری لیگ آؤٹ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے نیو کیسل یونائیٹڈ کے ہاتھوں2-0 کی مایوس کن شکست کھائی تھی جس کے اگلے میچ میں وہ برینٹ فورڈ کے خلاف 1-0 کی جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ جس نے انہیں 53 پوائنٹس تک پہنچا دیا۔ ٹین ہیگ نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیم کے لیے ہر کھیل میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے نہ کہ صرف شکستوں پر ردعمل ظاہر کرتے وقت۔ ہمیں معیار بنانا ہوگا اچھی کارکردگی کا تسلسل ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔ ”

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کامیچ برابررہا