پی ٹی آئی لانگ مارچ کے مدعی ایس ایچ او ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

وزیر آباد: تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او عامر بھدر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے۔
ویب ڈیسک: تھانہ صدر وزیرآباد میں تعینات ایس ایچ او عامر بھدر دل کا دورہ پڑنے سےانتقال کر گئے، ایس ایچ او عامر بھدر عمران خان حملہ کیس کا پہلا تفتیشی افسر تھا۔
عامر بھدر کے کزن کا کہنا ہے کہ پولیس افسر کو آج گھر میں سینے میں تکلیف ہوئی تھی، انہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
عمران خان پر حملے کے وقت عامر بھدرایس ایچ او تھانہ سٹی وزیرآباد میں تعینات تھے۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر 3 نومبر 2022 میں وزیر آباد میں حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز