3 ارب ڈالرکی مزید فنانسنگ

حکومت نے 3 ارب ڈالرکی مزید فنانسنگ کا پلان آئی ایم ایف کو دیدیا

ویب ڈیسک:حکومت کی جانب سے تین ارب ڈالرکی مزید فنانسنگ کا پلان آئی ایم ایف کو دے دیا گیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق رائز ٹو پروگرام سے45کروڑ، اے آئی آئی بی اور کمرشل بینکوں سے1ارب ڈالر قرض ملے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان فنانسنگ پر بات چیت جاری ہے۔
حکام کی جانب سے آئی ایم ایف سے درخواست کی گئی ہیکہ معاہدہ ہوجائے تو فنانسنگ کا انتظام آسان ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پہلے آئی ایف ایف معاہدہ ہوگا یا مزید 3 ارب ڈالرکی ضمانتیں درکار ہیں، اس حوالے سے آئی ایم ایف کے جواب کا انتظار ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہیکہ قرض پلان پر آئی ایم ایف کی جانب سے ریسپانس ملنے کا انتظار ہے، جنیوا میں ڈونرز کانفرنس سے رقم حاصل کرنے کا پلان بھی آئی ایم ایف کو دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے آئی ایم ایف کو پاکستان کے لیے 1 ارب ڈالر فنانسنگ کی تصدیق کردی ہے
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اب آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہونے میں صرف سعودی عرب کی تصدیق باقی ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرکی فنانسنگ رواں ہفتے متوقع ہے

مزید پڑھیں:  نجی یونیورسٹیوں سمیت تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل کے استعمال پر پابندی