شہباز شریف نے اتحادیوں کا اجلاس

وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کا اجلاس کل طلب کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی حکومت کا مشاورتی اجلاس کل طلب کر لیا.
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل بروز بدھ طلب کیا ہے جس میں تمام اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنما شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کل دوپہر وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور اور آئندہ کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف پی ٹی آئی سے مذاکرات پر اتحادی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے، پنجاب میں الیکشن سے متعلق تاریخ پر بھی غور ہوگا۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بھی سیاسی جماعتوں میں مشاورت کرنے کا کہا گیا تھا، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری پہلے ہی اپنا موقف پریس کانفرنس میں بیان کر چکے ہیں۔
اتحادی جماعتوں کے مشاورتی فیصلوں سے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیر خارجہ کو بلو رانی کہنے پر مجھ پر کیس بنایا گیا ہے، شیخ رشید احمد