600 لیٹرز سے زائد مضر صحت جوس،15کلو غیرمعیاری گوشت تلف

ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گزشتہ روز مردان، پشاور اور بنوں میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاںکیں، اس حوالے سے فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع مردان فوڈ سیفٹی ٹیم نے شمسی روڈ پر جوس بنانے والے کار خانے پر چھاپہ مارا اور چھ سو سے زائد ڈبے غیر معیاری جوس برآمد ہونے پر موقع پر تلف کردیئے گئے اور کارخانے کو سربمہر کرتے ہوئے مشینری قبضے میں لے لی اور مالکان پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے۔
پشاور کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے رنگ روڈ پر مختلف ریسٹورنٹس، بیکری یونٹس اور فوڈ پوائنٹس کے معائنے کئے اور دو ہوٹلوں سے 15 کلو گرام غیر معیاری گوشت برآمد کر کے ضائع کیا اور ناقص صفائی پر مالکان پر جرمانہ عائد کئے۔ بنوں میں بھی فوڈ سیفٹی ٹیم مختلف جنرل سٹورز، ملک شاپس اور جوس پوائنٹس کے معائنے کئے اورزائدالمیعاد خوردنوش اشیاء ضبط کیں، ملک شاپ میں غیر معیاری ڈرم کے استعمال پر مالکان پر بھاری جرمانہ عائد کئے۔ ڈائریکٹر جنرل شاہ رخ علی خان کا کہنا تھا کہ صحت مند خوراک کی عوام تک رسائی خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا مقصد اور عزم ہے اور اس معاملے میں غیر معیاری خوراک فراہم کرنے والوں سے سختی برتی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ سیفٹی سے تعاون کریں اور صوبے میں جہاں بھی کوئی ملاوٹ مافیا سرگرم ہو تو فوڈ اتھارٹی حکام کے نوٹس میں لائیں۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک