پاکستان کپ

پاکستان کپ، ڈائنامائٹس کی فتوحات کی ہیٹ ٹرک

پاکستان کپ ویمنز ایک روزہ ٹورنامنٹ میں ڈائنامائٹس نے بلاسٹرز کو78 رنز سے ہرادیا، سدرہ امین کے 95 رنز۔ ڈائنامائٹس نے پاکستان کپ ویمنز ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں بلاسٹرز کو 78 رنز سے شکست دیدی۔یہ اس ٹورنامنٹ میں ڈائنامائٹس کی لگاتار تیسری کامیابی ہے۔اسٹیٹ بینک گرانڈ میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس بلاسٹرز کی کپتان منیبہ علی نے جیتا اور ڈائنامائٹس کو بیٹنگ دی جس نے45 اوورز میں4 وکٹوں پر214 رنز بنائے جو اس ٹورنامنٹ میں ابتک سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔اس اسکور میں کپتان سدرہ امین کے 95 رنز قابل ذکر تھے۔ بسمہ معروف 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ بلاسٹرز کی طرف سے صبا نذیر اور ڈیانا بیگ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بلاسٹرز کی ٹیم 37.3 اوورز میں 136 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان منیبہ علی نے 33رنز بنائے جو بلاسٹرز کی اننگز میں سب سے بڑا انفرادی اسکور ثابت ہوا۔ ڈائنامائٹس کی طرف سے رامین شمیم نے 25رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔ نشرہ سندھو،ماہم منظور اور غلام فاطمہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔سدرہ امین کو ان کی 95 رنز کی عمدہ اننگز پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر