حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس

حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس میں صندل خٹک جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس میں ملزمہ ٹک ٹاکر صندل خٹک کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
ویب ڈیسک: رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس میں ٹک ٹاکر صندل خٹک کو سنئیر سول جج محمد شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا۔ جہاں ایف آئی اے نے تفتیش کے لیے صندل خٹک کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔
ایف آئی کا کہنا تھا کہ اس مقدمے میں دوسری خاتون عائشہ ناز کو بھی شاملِ تفتیش کرنا ہے عدالت صندل خٹک کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرے۔
صندل خٹک کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی مخالف کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ موبائل فون تفتیشی افسر کو دے چکے ہیں جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔
عدالت نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صندل خٹک کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صندل خٹک کو حریم شاہ کی ویڈیو لیک کرنے کے الزام میں ضمانت مسترد ہونے پر ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی دھڑوں حماس اور فتح کا اختلافات ختم کرنے کا عزم