بنوں فائرنگ اور ٹریفک حادثے

بنوں، فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

ویب ڈیسک: بنوں فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق ، 3 افراد زخمی ہو گئے، جانی خیل کے گاں ممتن خیل کے علاقے میں ایک مکان پر مسلح حملہ آوروں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ولی اللہ عرف ولو اور سلیم اللہ ولد میر ممند جاں بحق جبکہ حاجی رئیس خان ولد محمد تحصیل خان اور عارف ولد خالد خان زخمی ہوگئے ،پولیس نے رئیس خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا
تھانہ صدر کی حدود بنوں نورنگ روڈ نزدڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گیٹ نمبر1 کے ساتھ روڈ ایکسیڈنٹ میں دریوب خان ولد سلاطین ساکن بکاخیل وزیر جاں بحق ہو گیا ،علاقہ تھانہ ہوید کی حدودٹیوب ویل میراعظم واقع خانصوبہ لنڈیڈاک میں نامعلوم وجوہات پر ملزم نے فائرنگ کرکے ملک زمان ولد میراعظم ساکن خانصوبہ لنڈیڈاک کو قتل کر دیا۔ تھانہ منڈان کی حدود منڈان گیٹ میں فہیم اللہ ولد عمر اللہ جان ساکن فشی خیل بابو جان گیس سلنڈر پھٹنے سے شدید زخمی ہو گیا ۔

مزید پڑھیں:  ٹیکساس میں طوفانی بارشوں کے باعث 4 افراد ہلاک، بجلی کا نظام درہم برہم