خاتون ٹیچر کے بہیمانہ قتل

لنڈی کوتل: گرلز پرائمری سکول کی خاتون ٹیچر کا بہیمانہ قتل

لنڈی کوتل کے علاقے میری خیل میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول میں خاتون ٹیچر کے بہیمانہ قتل میں شوہر ملوث نکلا۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل میں واقع گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول میری خیل کی خاتون ٹیچر رضوانہ شاہین کو قتل کردیا گیا، نامعلوم ملزمان نے رات کو سکول میں گھس کر رضوانہ کو چاقو اور چھریوں۔
پولیس کے مطابق چوکیدار نے صبح اسکول کھولا تو رضوانہ کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی، چوکیدار معمول کے مطابق اسکول کے گیٹ کو باہر سے تالا لگا کر گیا تھا۔
جبکہ دوسری طرف سکول میں ہی رہائش پذیر مقتولہ کا شوہر چار بچوں سمیت موقع سے غائب پایا گیا۔
ایس ایچ او ابراہیم شنواری کے مطابق مقتولہ کا تعلق ضلع بنوں سے ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے اسکول چوکیدار کو حراست میں لے لیا اور چوکیدار سمیت ہر پہلو پر واقعہ کی تفتیش جاری کر دی۔
بعد ازان شواہد کی بنیاد پر مقتولہ کا شوہر ہی قتل کی واردات میں ملوث نکلا، جسے پولیس نے ضلع بنوں کے علاقے ڈومیل سے گرفتار کر لیا۔
جس نے گرفتاری کے بعد پولیس کے سامنے اپنے جرم کااعتراف کرتے ہوئے وجہ قتل گھریلو تنازع بتائی۔

مزید پڑھیں:  40 روزہ جنگ بندی کی پیشکش پراسرائیل کوحماس کےجواب کاانتظار