کورونا وائرس کا خطرہ ٹلا نہیں، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے خبردار کر دیا

نیویارک (ویب ڈیسک) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانوم نے سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران کہا ہے کہ کووڈ کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں آج بھی یہ ایک خطرناک قاتل کی طرح موجود ہے۔انہوں نے دیگر ممالک پر زور دیا کہ وہ مستقبل میں اس طرح کے کسی بھی واقعے سے بچائو کیلئے ابھی سے کوشاں رہیں۔
انہوں نے ماضی یاد دلاتے ہوئے کہا ہے کہ کیا پالیسی سازوں نے برسوں کی المناک موت اور مصائب سے سبق بھلا دیا؟ ماضی کی طرح اس بار اگر ایسا ہوا تو انتہائی بھیانک نتائج بھتگنا پڑیں گے اس لئے ایسے کسی بھی وبائی مرض سے نمٹنے کیلئے ہمیں ابھی سے تیار رہنا ہوگا، ہمیں فیصلہ کن، اجتماعی اور مساوی طور پر تیار رہنا چاہیے۔
ماہرین نے فنگس کے خطرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ یہ صرف وائرس ہی نہیں بلکہ اب اس نے ایک خطرناک صورت اختیار کر لی جس کے بارے میں ہمیں فکر مند ہونا چاہیے، بل گیٹس نے بھی اس بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اگلی بار یہ ایک مختلف پیتھوجین ہوگا۔
سربراہ ڈبلیو ایچ او نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر وائرس سے بچائو کیلئے کی جانے والی کوششوں اور تدبیروں میں وقت کیساتھ تبدیلیاں نہ کی گئیں تو مسائل مزید پیچیدہ ہوتے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش ، مسجد نبوی میں پانی داخل ہوگیا