معیشت مضبوط

تجارتی سرگرمیاں بڑھنے سے معیشت مضبوط ہوگی، چیف جسٹس

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں آئین اور قانون پر عملدراری کی بات ہوتی ہے، ہم اپنے اختیارات کا بہت محتاط ہو کر استعمال کرتے ہیں، یہاں ہم قانون سے متعلق اور عوامی اہمیت کا معاملہ دیکھتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتیں حقائق جاننے کے لیے سوالات اٹھاتی ہیں، قانون کی بار بار تشریح سے تنازعات جنم لیتے ہیں اور یہ تنازعات ماہرین کے ذریعے ہی حل کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ تجارتی سرگرمیاں بڑھنے سے معیشت مضبوط ہوگی، کاروبار کے لیے ریگولیٹری سسٹم کی ضرورت ہے، اسی لئے ریگولیٹری فریم ورک میں شفافیت ناگزیر ہے۔ اس سلسلے میں حکومت کے رابطے بہتر بنانے کی ضرورت ہے، بے یقینی ہو تو مختصر مدت کے فیصلے لیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایل پی جی کی قیمت 11روپے 88پیسے کم