وزیراعظم آئی ایم ایف ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے تیسری ملاقات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی لندن روانگی سے پہلے پیرس میں عالمی مالیاتی ادارے کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جورجیوا سے ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف ٹیم کے درمیان 3 دن سے مذاکرات جاری تھے، اسی تسلسل میں دونوں رہنمائوں کے مابین بحی پیرس میں تین ملاقاتیں ہوئیں۔ اس ملاقات میں شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کو مکمل کرنے کے عزم کو دوہرایا۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اپنی تمام کمٹمنٹس کو پورا کرنے کا جذبہ اور عزم رکھتا ہے، پاکستان کو شدید معاشی چیلنجز سے نکالنے میں دنیا کی معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح عالمی برداری کے ساتھ اپنے عزم اور وعدوں کی تکمیل پر پورا اترتا رہے گا لیکن ہم عوام کے ریلیف اور معاشی حقائق کے درمیان توازن چاہتے ہیں، پاکستانی عوام کو ریلیف ملنا ان کا حق ہے، معاشی مشکلات نے عوام کو بہت زیادہ تکلیف میں مبتلا کیا جو ان کی برداشت سے باہر ہے، سیلاب نے معاشی مشکلات کو مزید بدتر بنا دیا لیکن اس کے باوجود عوام کو ریلیف دیا گیا، گزشتہ دور کی جانب اشارہ کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ چار سال کی معاشی بدحالی کی بحالی کے لئے ناگزیر اقدامات لینا ہوں گے، معاشی بحالی سے آئی ایم ایف اہداف کو بہتر طور پر حاصل کیا جا سکتا ہے، اس لئے معیشت کو واپس گروتھ کے راستے پر لانا آئی ایم ایف اہداف کے حصول کے لئے ضروری ہے، آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر نے وزیر اعظم شہباز شریف کی اپنے پاکستان کے لئے نیک کواہشات کو سراہا، ایم ڈی آئی ایم ایف نے اس موقع پر شہباز شریف سے کہا کہ آپ نے مشکل حالات میں ذمہ داری سنبھالی اور حالات میں بہتری لانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کرم، چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک کے 3 افراد پولیس کے ہتھے چڑھ گئے