نوابشاہ کے قریب 2 مسافر بسوں میں تصادم، 8 مسافر جاں بحق

نوابشاہ کے قریب دو مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 8 مسافر جاں بحق اور 39 افراد زخمی ہو گئے۔
ویب ڈیسک: ریسکیو ذرائع کے مطابق نواب شاہ مہران ہائی وے پر افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی ایک بس کراچی سے اوباڑہ جبکہ دوسری پشاور سے کراچی جا رہی تھی۔
ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  حرم شریف اور مدینہ میں پرچم، تصاویر اٹھانا شرعا جائز نہیں،طاہر اشرفی