صوابی لائن مین جاں بحق

صوابی، بجلی کے پول سے گرنے پر لائن مین کفایت الرحمان جاں بحق

صوابی: ضلع صوابی میں واپڈا لائن مین بجلی کی مرمت کے دوران بجلی کے پول سے گرنے پر جاں بحق، ذرائع کے مطابق واپڈا سب ڈویژن زیدہ کے لائن مین کفایت الرحمان بجلی کے پول سے گرنے کی وجہ سے زخمی ہو گئے تھے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے باچا میڈیکل کمپلیکس لے جایا گیا لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکے اور دوران علاج دم توڑ گئے۔ واضح رہے کہ لائن مین کفایت الرحمان رات کو بجلی میں موجود فالٹ دور کرنے کے دوران پول سے گر گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کا بجٹ پیش:تنخواہوں اورپنشن میں اضافہ،مزدورکی اجرت36ہزارمقرر