قرآن پاک کی بے حرمتی

صدر مملکت کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔
ویب ڈیسک: صدر مملکت نے عالمی برادری سے اسلاموفوبیا کیخلاف اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمے کے فروغ کیلئے کام کرنا ہوگا۔
عارف علوی نے کہا کہ اس دردناک واقعے سے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی، عالمی برادری مذہبی عقائد اور اقدار کی جانب رواداری کیلئے کام کرے۔
دوسری جانب چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ سویڈن قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دنیا بھر کی پارلیمنٹس کو خصوصی خط لکھوں گا، آزادی اظہار رائے کی آڑ لیکر جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں۔

مزید پڑھیں:  طورخم سرحد پر کارروائی ،ٹرک سے ایک ارب مالیت کی منشیات برآمد