دو کلو سونا چوری

تیمرگرہ، دکان سے دن دیہاڑے دو کلو سے زائد سونا اور پانچ لاکھ روپے چوری

ویب ڈیسک: تیمرگرہ میں جیولرز کی دکان سے دن دہاڑے دو کلو سے زائد سونا اور پانچ لاکھ روپے نقدی چوری کرلی گئی۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر ضیاء اللہ نے ملزمان کی نشاندہی کرنے والوں کیلئے پچاس ہزار نقد انعام کا اعلان کر دیا۔ زیب سٹی تیمرگرہ کے سونا مارکیٹ کے تاجرحنیف اللہ کے مطابق وہ گزشتہ روز صبح تقریبا 9 بجے اپنی دکان کھول رہا تھا دکان کے تالے نہیں کھل رہے تھے جس میں کسی نے ایلفی ڈال رکھی تھی وہ سامنے اپنی دوسری دکان کو کھول کر اس میں گھر سے لا یا گیا دوکلو سے زائد سونا جو کہ 162 تولے بنتا ہے اور ایک تھیلے میں موجود تھا رکھ دیا اور دوسری دکان کے تالے کھولنے لگا اس دوران نامعلوم چور نے تھیلے میں موجود 164 تولے سونا اور مبلغ پانچ لاکھ روپے نقدلے اڑے جس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 75 لاکھ روپے بنتی ہے۔ انھوں نے نامعلوم ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرادی۔ ادھر سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مبینہ ملزم نے سفید ٹوپی اور ماسک پہنا ہوا ہے تیمرگرہ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر ضیاء اللہ نے مطالبہ کیا کہ پولیس چوری کے ملزمان کو گرفتار کر کے جیولرز کو تحفظ اور سیکورٹی فراہم کرے۔ مذکورہ مارکیٹ سے ہتھ ریڑھیوں کو ہٹا یا جائے مذکورہ چوری کے ملزمان کی درست نشاندہی کرنے والوں کو پچاس ہزار روپے نقد انعام دیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ میں بارشیں جاری، مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق