چودھری عبدالباسط گرفتار

سانحہ 9 مئی، چودھری عبدالباسط طورخم بارڈر پر گرفتار

لنڈی کوتل: پی ٹی آئی راولپنڈی کے سابق ایم پی اے چودھری امحد محمود کے فرزند چودھری عبدالباسط افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لئے گئِے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پاک افغان بارڈر طورخم پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو طورخم سرحد پر دھر لیا۔ بارڈر حکام کے مطابق ملزم 09 مئی کے فسادات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
بارڈر حکام نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کارروائی کے بعد ملزم کو راولپنڈی پولیس کے حوالے کر دیا گیا، حکام نے مزید کہا کہ ملزم یورپی دستاویزات بنا کرافغانستان سے یورپ منتقل ہونا چاہتا تھا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور گوشواروں میں غلط بیانی پر طلب