مسیحی خواتین بازیاب

پشاور: کرسچن کالونی زرگارآباد سے لاپتہ ہونے والی مسیحی خواتین بازیاب

پشاور کے علاقہ کرسچن کالونی زرگر آباد سے لاپتہ ہونے والی قوت سماعت و گویائی سے محروم مسیخی خواتین کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے تین روز قبل پشاور کے علاقے کرسچن کالونی زرگرآباد سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوجانے والی مسیحی خواتین کی گمشدگی کا نوٹس لیتے ہوئے خواتین کا سراغ لگا کر راولپنڈی سے بازیاب کر کے پشاور میں ورثاء کے حوالے کر دیا۔
واضح رہے کہ لاپتہ ہونے والی مسیحی خواتین مسماۃ (ص) زوجہ عامر شہزاد اور مسماۃ (ر) زوجہ عمر پطرس قوت سماعت و گویائی سے محروم ہیں، جو تین دن قبل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹریشن کیلیے گھر سے نکلی تھیں۔
بعد ازاں دونوں خواتین نامعلوم وجوہات کی بنا پر لاپتہ ہوگئی تھی، پولیس کو انفارمیشن دینے والا انفارمر بھی گونگا ہے۔
دوران تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ خواتین کو کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ دونوں خواتین کے شوہروں کیساتھ اکثر اوقات جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔
تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ دونوں خواتین اپنے دیور کے ہاں راولپنڈی میں مقیم تھیں، جہاں سے انہیں بحفاظت بازیاب کرکے ورثا کے حوالے کر دیاگیا۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی