thumbs b c be5e7f00b666bdfa4ba5aec8b10376a8

بی جے پی حکومت پاکستان اور کشمیریوں کے خلاف کوئی ہائی رسک مہم جوئی کر سکتے ہیں- صدر آزاد جموں و کشمیر

مظفرآباد : آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعت آر ایس ایس پاکستان اور کشمیریوں کے خلاف کوئی ہائی رسک مہم جوئی کر سکتے ہیں. کیونکہ کرونا وائرس کی وبا کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو بھارتی حکمران اس قسم کی مہم جوئی کے لیے نہایت موزوں خیال کرتے ہیں۔ لیکن بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ پاکستان کے محافظ اور 22 کروڑ عوام پوری چوکس اور بیدار ہیں۔ اگر بھارت نے کوئی حماقت کی تو اسے بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

منگل کے روز بھارتی حکمرانوں کے دھمکی آمیز بیانات اور تیاریوں پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کے موجودہ حکمران ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بھارت اور کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کی آگ بھڑکا کر ایسے حالات پیدا کر چکے ہیں کہ اگلے مرحلہ میں وہ نسل کشی یا نسلی تہطیر کا عمل شروع کر کے مسلمانوں کو بڑے پیمانے پر قتل کر سکتے ہیں اورآزاد کشمیر اور پاکستان پر حملہ بھی کر سکتے ہیں۔ لیکن اُنہیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان بھارت کی ایسی کسی بھی مہم جوئی کا سخت اور بھرپور جواب دے گا اور کشمیر کے دونوں حصوں کے لوگ بھارت کی کسی ایسی حماقت سے پورا فائدہ اُٹھا کر اس کو کاری ضرب لگائیں گے۔

مزید پڑھیں:  آزادی بچانے کے لئے سڑکوں پر نکلنا ہوگا ، عمران خان

صدر آزاد کشمیر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتینو گتریس کی طرف سے دنیا میں نفرت انگیزی پھیلانے کے خلاف بین الاقوامی ایکشن کے مطالبہ کی حمایت کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل گتریس سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت اور کشمیر کے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے سے مودی اور اس کے حواریوں کو بھی باز رہنے کی ایک خصوصی اپیل کریں کیونکہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی اور اس کی سیاسی و نظریاتی حلیف آر ایس ایس کا مقصد وجود ہی مسلمانوں کے خلاف نفرت کے بیج بونا اور مسلمانوں کی نسل کشی کے لیے فضاتیار کرنا ہے۔ اُنہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کو متنبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی لیے کے استعمال ہونے والا ساز و سامان اور بوریا بستر سمیٹیں اور کشمیر سے نکل جائیں۔ دنیا میں اب کوئی نو آبادی نہیں اور کشمیر جو نو آبادیاتی نظام کی آخری نشانی ہے وہ بھی بھارت کی نو آبادتی بن کر زیادہ دیر نہیں رہ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی مصر تعاون علاقائی سلامتی کیلئے اہم ہے، فیصل بن فرحان

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کہا کہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام دنیا کے تمام آزادی پسند اور انصاف کے نظام پر یقین رکھنے والوں کی ہمدردی اور تائید کے مستحق ہیں۔ اس لیے ہم سچائی، انصاف، اور امن پر یقین رکھنے والی اقوام اور افراد سے بجا طور پر توقع اور اُمید رکھتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کے بھارت کے ظلم سے بچانے کے لیے آگے آئیں گے اور ظالم کا ہاتھ روکیں گے۔

صدر سردار مسعود خان نے بھارتی قابض فوج کی طرف سے آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں اور بھار ی توپ خانے سے شہری آبادی کا نشانہ بنانے اور نہتے عوام کے جان و مال سے کھیلنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت کو علاقے میں جنگی ماحول پیدا کرنے سے روکیں۔

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے راولاکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بیس سالہ لڑکی شوزیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔