امریکہ پاکستانی عوام کے ساتھ

مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، امریکہ

ویب ڈیسک: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ہونے والے معاہدے پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا بیان سامنے آیا ہے۔ اس معاہدے کے حوالے سے حکومت پاکستان نے امریکی انتظامیہ سے بھی درخواست کی تھی کہ وہ آئی ایم ایف کو پاکستان کے ساتھ معاہدے کے لیے راضی کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہیں، خواہش ہے پائیدار معاشی بحالی اور میکرو اکنامک ریفارمز کے لیے پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ کام جاری رکھے۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک