بارشوں کی پیشگوئی

خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے 15 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: گزشتہ چار دنوں کے دوران خیبرپختونخوا میں تیز بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے حادثات کے نتیجے میں 15 افراد جابحق جبکہ 14 افراد زخمی ہو گئے، پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں سیلاب اور بارشوں سے 83 گھروں کو جزوی جبکہ 12 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔
سیکرٹری ریلیف عبدالباسط کے مطابق بارشوں، لینڈسلائیڈنگ اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ متاثرین کو پالیسی کے مطابق ریلیف کمپنسیشن فوری طور پر ادا کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئِی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے 60 ملین روپے جاری کر دیئے گئے۔
ترجمان محکمہ ریلیف کی رپورٹ کے مطابق لوئر چترال کے حساس کمیونٹیز کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ متاثرہ خاندانوں کو کھانے پینے کی اشیاء (خشک راشن) فراہم کر دیا گیا جبکہ اپر اور لوئر چترال میں مزید امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے عوام کو چور کہنا برداشت نہیں کروں گا ،وزیراعلیٰ