مویشیوں کے باڑے میں قید خاتون

ایبٹ آباد، 6 مہینوں سے مویشیوں کے باڑے میں قید خاتون رہا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے سیاحتی اور پرفضا علاقہ ایبٹ آباد میں انسانیت سوز واقعہ رونما ہوا، ذرائع کےمطابق ایبٹ آباد میں گزشتہ چھ مہینوں سے مویشیوں کے باڑے میں قید خاتون کو پولیس نے بازیاب کرا لیا۔ ایبٹ آباد بگنوتر تھانہ کی حدود دیسال میں 32 سالہ خاتون کو سسرالیوں نے مویشوں کے ساتھ باندھ رکھا تھا، پولیس ذرائع نے بتایا کہ مویشیوں کے باڑے میں قید خاتون پر سسرال والوں کی جاب سے بدترین تشدد بھی کیا گیا جس سے خاتون کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق باڑے میں بندھی خاتون کو غیر معیاری کھانا دیا جاتا رہا، تشدد میں ملوث خاتون کی ساس اور دیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ خاتون کا خاوند تا حال فرار ہے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق