لنڈی کوتل خودکش جیکٹ

لنڈی کوتل سرچ آپریشن، مکان سے خودکش جیکٹ برآمد

ویب ڈیسک: تھانہ حدود لنڈی کوتل علاقہ سلطان خیل میں سیکورٹی فورسر کا سرچ آپریشن، خودکش جیکٹ برآمد۔
ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقہ سلطان خیل میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا جس میں سیکورٹی فورسز اور پولیس نے حصہ لیا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ایک مکان سے خودکش جیکٹ برآمد ہوئی جبکہ مکان خالی پڑا تھا۔
سیکوڑٹی ذرائع نے بتایا کہ کارروائی گزشتہ روز علاقہ علی مسجد سے گرفتار مشکوک شخص سے تفتیش کے نتیجے میں کی گئِی۔
سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران ہاتھ لگنے والی خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش سے جل تھل، موسم خوشگوار