ساوتھ امریکی خاتون چارسدہ

ساوتھ امریکی خاتون نے چارسدہ کے نوجوان سے شادی کر لی

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ کے نوجوان کی محبت میں گرفتار ساوتھ امریکی خاتون نے اسلام قبول کر لیا، ذرائع کے مطابق محبت میں گرفتار ساوتھ امریکی خاتون چارسدہ پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے شادی کر لی۔
چارسدہ کے اکرام اللہ اور ساؤتھ امریکا کی 36 سالہ نیکولی آناراگل سالوس کی ملاقات سوشل میڈیا پر ہوئی جہاں دونوں نے گفتگو کا آغاز کیا۔ نیکولی نے اسلام قبول کر لیا جس کے بعد امریکی لڑکی نے اسلامی نام نورین رکھ لیا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد امریکی لڑکی نورین نے 27 سالہ اکرام اللہ سے نکاح کر لیا، چارسدہ کے اکرام اللہ نے کہا کہ ہماری دوستی سوشل میڈیا پر رابطے سے ہوئی۔
اکرام اللہ کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتا تھا، نورین سپینش زبان بولتی ہے وہ مجھے امریکا ساتھ لے جانا چاہتی ہے۔ اکرام اللہ نے کہا کہ نورین امریکہ کے موبائل کمپنی میں ملازمت کرتی تھی۔ نورین کی امریکہ سے آنے کے اخراجات میں نے ادا کئے ہیں اور وہ یہاں آکر ہمارے ساتھ بہت خوش ہے۔

مزید پڑھیں:  ولادیمیر پیوٹن نے مغرب کو جنگ عظیم دوئم کے واقعات یاد کرا دیئے