خیبر وجنوبی وزیرستان

خیبر وجنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبر وجنوبی وزیرستان میں کامیاب کارروائیوں کے ذریعے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 27، 28 جولائی کو خیبر وجنوبی وزیرستان کے ضلع میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیوں کے ذریعے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
27 جولائی کو خیبر ضلع کے جنرل علاقے باغ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد مارا گیا، ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
28 جولائی کو جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ایک اور شدید مقابلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے تاہم علاقے میں کلیئرنس آپریشن جا رہی ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل پر ڈرون حملہ ، صیہونی فوجیوں کی ہلاککا دعویٰ