صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے 3 بلوں کی منظوری دے دی

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے قومی اسمبلی سے پاس ہونے والے 3 بلوں کی منظوری دے دی۔
ویب ڈیسک: صدر مملکت کی جانب سے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اسلام آباد ترمیمی بل 2023ء کی منظوری دی گئی، بل کا مقصد ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اسلام آباد 2013ء میں ترمیم کرنا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے پٹرولیم ترمیمی بل 2023ء کی بھی منظوری دی ہے جس کا مقصد پٹرولیم ایکٹ 1934ء میں ترمیم کرنا ہے۔
صدر عارف علوی نے پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل 2023ء کی بھی منظوری دے دی، بل کا مقصد پاکستان نرسنگ کونسل ایکٹ 1973ء میں ترمیم کرنا ہے۔
صدر مملکت نے بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، زبانی تکرار پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق، بیٹا زخمی