مراکش منی بس

ہری پور ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق تین بچے زخمی

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور کے حطار روڈ پر ٹریفک حادثہ کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ تین بچے شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 ذرائع نے بتایا کہ سوزوکی کیری ڈبہ تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے بجلی کے پول سے جا ٹکرایا، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ میں جاں بحق ہونے والے شخص سمیت تینوں زخمی بچوں کو ٹرامہ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثہ کے بعد مقامی افراد بھی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ امدادی کاروائیاں میں مصروف رہے۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ سے سوال ہے کہ شرپسند عناصر کو سزا کیوں نہیں دی گئی،مریم نواز