گدون بچہ جاں بحق

گدون، مرکز صحت کی عدم دستیابی کے باعث 13 سالہ بچہ جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع صوابی کے علاقہ گدون کے گائوں شنئی میں روڈ اور مزکر صحت کی عدم دستیابی کے باعث 13 سالہ معصوم بچہ مستعان خان جان کی بازی ہار گیا۔ اہالیان علاقہ نے کہا ہے کہ اس معصوم بچے کی موت کا ذمہ دار کون؟ شنئی کے عوام اکسویں صدی میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم کیوں ہیں، انہوں نے کہا کہ گدون کے غریب عوام کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے جس کا کوئی پتہ نہیں کہ کب تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  قوم اور تاریخ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کریگی، شہباز شریف