بلدیاتی نمائندوں کو زیادہ اختیارات

بلدیاتی نمائندوں کو ماضی کی نسبت زیادہ اختیارات دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: نگران وزیر بلدیات ایڈوکیٹ ساول نذیر کی سربراہی میں محکمہ بلدیات اور محکمہ قانون کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے قواعد و ضوابط میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا۔ ایڈوکیٹ ساول نذیر نے اجلاس کے دوران کہا کہ تمام قواعد و ضوابط کا جائزہ لینا شروع کر دیا گیا ہے، بلدیاتی نمائندوں کو ماضی کی نسبت زیادہ اختیارات دئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ قواعد میں جہاں جہاں ماضی کی حکومت نے تبدیلی کی اسے واپس کیا جائیگا، نگران وزیر بلدیات نے مزید کہا کہ بلدیاتی ملازمین کے پاس اختیار ہوگا تو نظام مضبوط ہوگا، یاد رہے کہ محکمہ قانون اور محکہ بلدیات کے مشترکہ اجلاس میں قواعد و ضوابط کی شق وار جانچ کے بعد ترمیم کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں آج سے بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہونے کا امکان