عام انتخابات

عام انتخابات کا انعقاد، الیکشن کمیشن کی جانب سے جائزہ اجلاس طلب

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کا انعقاد اور دیگر معاملات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر کریں گے۔
ہفتے کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے اجلاس میں نئی مردم شماری کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن کو اس وقت انتخابات کے بروقت انعقاد کے ساتھ نئی حلقہ بندیوں کا چیلنج بھی درپیش ہے، ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے نتائج کی منظوری کی صورت میں الیکشن میں تاخیر کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:  حوالہ ہنڈی کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن،کروڑوں کی کرنسی برآمد