انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

پولیس کو انتہائی مطلوب دہشت گرد کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار

ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی فورس کو مطلوب مبینہ دہشتگرد کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کے ہاتھ لگ گیا، وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق انتہائی مطلوب دہشتگرد احسان الحق بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا جسے ناکام بناتے ہوئے دھر لیا گیا، ادارہ کے مطابق ملزم کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی، مطلوب کا نام دہشتگردوں کی فہرست میں بھی شامل تھا جبکہ دہشتگردی کے متعدد مقدمات میں سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کو مطلوب تھا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کو سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل :کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان