نگران وزیراعظم کامران ٹیسوری

ایم کیو ایم پاکستان کیجانب سے نگران وزیراعظم کیلئے کامران ٹیسوری کا نام تجویز

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات کنوینر خالد مقبول صدیقی نے نگران وزیراعظم کے لیے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا نام تجویز کر دیا۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی، وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم وفد کا استقبال کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیرِاعظم اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان نگران حکومت اور موجودہ صورتحال پر مشاورت کی گئی، وفد نے نگران وزیراعظم کیلئے کامران ٹیسوری کا نام تجویز کیا۔
وفد نے مردم شماری تحفظات دور کرنے اور مردم شماری سے متعلق تجاویز کی شمولیت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے وفد کو کے الیکٹرک کے مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، ایم کیو ایم وفد اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات 20 سے 25 منٹ تک جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے ملاقات کے دوران حیدرآباد یونیورسٹی کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق شامل تھے جبکہ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر برائے پاور انجینئر خرم دستگیر بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  سیاسی انتقامی کارروائیوں سے بچنے کیلئے نئی نیب پالیسی پر کام شروع