کوکی خیل مشران

کوکی خیل مشران کا حکومت سے مطالبات منظور کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: کوکی خیل قوم مشران کا باب خیبر کے مقام پر ایک ماہ سے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ احتجاجی مظاہرہ کی قیادت ملک نصیر احمد نے کی جبکہ اس موقع پر دیگر مشران و کشران کثیر تعداد میں موجود تھے۔ کوکی خیل قوم مشران نے مظاہرہ کرتے ہوئے ہاتھوں میں کالے جھنڈے اٹھائے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے نعرے بازی کی اور حکومت سے جلد مطالبات منظور کرنے کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کوکی خیل مشران و ضلعی انتظامیہ خیبر کے درمیان مذاکرات ناکام ہوئے تھے جبکہ آج دوبارہ مذاکرات ہونگے۔ کوکی خیل قوم نے ضلعی انتظامیہ خیبر سے مطالبہ کیا کہ ہم احتجاجی کیمپ اسی صورت ختم کرینگے اگر ضلعی انتظامیہ خیبر اور فورسز تیراہ راجگل متاثرین کی آبادکاری کے حوالے سے واپسی شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کرے، اگر ایسا نہیں ہوتا تو کوکی خیل قوم کا احتجاجی دھرنا بلاتعطل جاری رہیگا۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کی جانب سے فیلڈ ہسپتال پشاور کے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گیا