بین الاقوامی میڈیا

بین الاقوامی میڈیا پر آنیوالی دستاویز کی تحقیقات ہونی چاہیے، رانا ثنااللہ

سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے بین الاقوامی میڈیا پر سامنے آنے والی دستاویز سے متعلق کہا ہےکہ اس اطلاع کی تصدیق کے لیے تحقیقات ہونی چاہیے۔
ویب ڈیسک: اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ نے امریکی سائفر کے معاملے پر کہا ہے کہ بین الاقوامی میڈیا پر سامنے آںے والے امریکی سائفر کی تصدیق کے لیے تحقیقات کی جائیں۔
انہوں ںے کہا کہ یہ بات فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ سائفر کی کاپی چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس تھی جو انہوں نے واپس بھی نہیں کی اور اس سے متعلق عمران خان کی یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ ان سے وہ سائفر کی کاپی کہیں گم ہوگئی ہے۔
رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی اس سلسلے میں قصور وار ثابت ہوتے ہیں تو ان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا،سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط کا امکان