وزیرستان جیپ ریلی

جشن آزادی وزیرستان جیپ ریلی 13 اگست کو منعقد ہوگی

ویب ڈیسک: محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا اور کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیر اہتمام جشن آزادی وزیرستان جیپ ریلی کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اس دن کی مناسبت سے ریلی 13 اور 14 اگست کو منعقد ہوگی جس میں 50 سے زائد فور بائی فور جیپیں شریک ہوں گی، ترجمان ٹورازم اتھارٹی کے مطابق ریلی پشاور سے رزمک اور پھر گول زام ڈیم وزیرستان تک جائے گی، گومل زام ڈیم کے مقام پر 7 کلومیٹر ٹریک پر ریس کا انعقاد کیا جائے گا، ترجمان کے مطابق ریس تین مختلف کیٹگریز پر مشتمل ہے، اے کیٹیگری میں ریس والی جیپ، بی کیٹیگری میں 2 ہزار سی سی اور اس سے اوپر جبکہ سی کیٹیگری میں 2 ہزار سی سی کی جیپ حصہ لے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 76ویں جشن آزادی کی خوشیاں ضم اضلاع میں بھی منائی جا رہی ہیں۔ ریلی کا آغاز پشاور قیوم سپورٹس کمپلیکس سے 13 اگست کو ہوگا۔

مزید پڑھیں:  حج آپریشن کی تیاریاں مکمل، پہلی پرواز آج رات کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہوگی